ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاول کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

چاول کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا: گوجرانوالہ میں مختلف اقسام کے چاولوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ , 50 کلو چاول کے تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں چاول 40 سے 50 روپے فی کلو مہنگا ہو چکا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل میں ثابت چاول اب 280 سے بڑھ کر 310 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ادھواڑ چاول کی قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 240 سے 250 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
سپر باسمتی چاول کی قیمت ہول سیل میں 300 سے بڑھ کر 340 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
اس اضافے سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے چاول جیسی بنیادی ضرورت بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ تاجر برادری کے مطابق چاول کی قیمتوں میں یہ اضافہ کچی فصل، ایکسپورٹ دباؤ اور ذخیرہ اندوزی جیسے عوامل کی وجہ سے ہوا ہے۔