اشرف خان: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے نے عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر اضافے کے بعد 3890 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا، جو ایک نئی تاریخ ساز بلند ترین قیمت ہے۔
پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے کی ریکارڈ سطح پر آ گیا ہے، جب کہ دس گرام سونا 3001 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے کا ہو چکا ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 4826 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔