ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس گیمز ؛ پاکستان ریسلنگ ٹیم شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ

کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس گیمز ؛ پاکستان ریسلنگ ٹیم شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ریسلنگ ٹیم آذربائیجان روانہ ہوگئی ۔ 

سی آئی ایس گیمز آذربائیجان میں 8 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ پاکستانی پہلوان 3 اور 4 اکتوبر کو اپنے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔ ایشین گولڈ میڈلسٹ حسن علی 71 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیں گے، جبکہ انٹرنیشنل ریسلر عبدالرحمان 65 کلوگرام کیٹیگری میں میٹ پر اتریں گے۔ 

ٹیم کے کوچ فرید علی اور لیڈر سید نوید الرحمان ڈپٹی ڈی جی سپورٹس بورڈ ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی سید نوید الرحمان اور کوچ فرید علی بھی اس موقع پر موجود ہیں۔ 

قبل ازیں پاکستانی پہلوانوں نے 2 ماہ کا خصوصی تربیتی کیمپ گوجرانوالہ میں مکمل کیا، سیکرٹری جنرل انعام بٹ اور صدر ارشد ستار نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، کہا کہ ریسلنگ کے فروغ کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ کے شکر گزار ہیں ۔