(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ پر تمام کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور جنہیں چالان نقول نہیں ملیں ان میں چالان نقول تقسیم کی گئی۔
سانحہ 9 مئی کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ، آرمی میوزیم پر حملہ، حساس بلڈنگ جلانے اور میٹرو بس سٹیشن جلانے کے کیسز بھی شامل کر لیے گئے ہیں۔