ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نکول کڈمین اور کیتھ اربن شادی کے بیس سال بعد علیحدہ ہوگئے

نکول کڈمین اور کیتھ اربن شادی کے بیس سال بعد علیحدہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی نکول کڈمین اور کیتھ اربن کے درمیان شادی کے تقریباً بیس سال بعدعلیحدگی ہوگئی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور گریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری گلوکار 2006 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔

 نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی شادی کے ابتدائی دور میں ہی ایک اہم موڑ اس وقت آیا تھا جب شادی کے محض چند ماہ بعد ہی اربن کو نشے اور شراب نوشی کی لت کے باعث بحالی مرکز میں داخل کرایا گیا تھا، اس مشکل وقت میں نکول کڈمین اور قریبی دوستوں کی مداخلت نے اربن کی زندگی بدلنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

  ذرائع کے مطابق یہ جوڑا کئی ماہ سے علیحدہ رہ رہا تھا،یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نکول کڈمین اس علیحدگی کی خواہش مند نہیں تھیں،  دونوں کی دو بیٹیاں ہیں۔

  یاد رہے کہ نکول کڈمین کی اس سے قبل مشہور اداکار ٹام کروز سے شادی ہوئی تھی، جو 1990 سے 2001 تک قائم رہی، اس کے بعد انہوں نے 2006 میں کیتھ اربن سے شادی کی تھی جو اب اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔