ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

 پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :سستے داموں پرکشش نمبروں کی نیلامی،ایکسائز حکام  نےپرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان ذرائع کے مطابق 64پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتوں میں 10گنا اضافہ ہوگا،ای آکشن میں 1 اور 786نمبر کی بنیادی قیمت بڑھا دی گئی،پرکشش نمبرز کی قیمت 10ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ کی جائے گی،ڈبل نمبروں کی بنیادی قیمت5ہزار سے بڑھا کر50 ہزار کی جائےگی،ٹرپل نمبروں کی قیمت ڈھائی ہزار سے بڑھا کر25 ہزار کی جائےگی۔

ترجمان حکام  کے مطابق 999نمبروں کی سیریز میں 10ہزار روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے،نئے سسٹم کے آغاز کے بعد رجسٹریشن و ٹرانسفر پر نمبرز کا اجرا کیا جائے گا،نئے سسٹم کے بعد روزانہ 3سیریز گاڑیوں کی جاری کی جارہی ہے،نئے سسٹم کے بعد روزانہ 1سیریز موٹر سائیکلوں کی جاری کی جارہی ہے۔

ڈی جی ایکسائز نے بنیادی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی،سمری کی منظوری کی بعد قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا۔