ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹورزم ڈیپارٹمنٹ میں خاتون کنٹرولر شمائلہ منظور کی تعیناتی چیلنج

 پنجاب ٹورزم ڈیپارٹمنٹ میں خاتون کنٹرولر شمائلہ منظور کی تعیناتی چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ٹورزم ڈیپارٹمنٹ میں خاتون کنٹرولر شمائلہ منظور کی تعیناتی کو چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
 جسٹس راحیل کامران شیخ نے ڈپٹی کنٹرولر ٹورزم حافظ غضنفر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں کنٹرولر ٹورزم کی سیٹ کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی اور نہ ہی ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے رولز اینڈ ریگولیشن اس کی اجازت دیتے ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ کنٹرولر کی سیٹ تخلیق ہی نہیں کی گئی، اس لیے اس پر تعیناتی غیر قانونی ہے۔اشتیاق اے خان ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صرف فیڈرل گورنمنٹ کے بنائے گئے قانون کے مطابق کنٹرولر کام کر سکتا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے کنٹرولر ٹورزم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے پنجاب حکومت سے اس حوالے سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer