ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد بحال ہو گئی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 847 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار341 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 واضح رہے گزشتہ روز انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ایک لاکھ 65 ہزار 493 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔