ویب ڈیسک : آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں ایک بار پھر اتوار 5 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ ہائی وولٹیج میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا اور شائقین کے لیے سنسنی مقابلے اور ممکنہ تنازع کا مرکز بن سکتا ہے۔
یہ میچ صرف کھیل تک محدود نہیں بلکہ حالیہ "آپریشن سندور" اور ایشیا کپ 2025 کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے پس منظر میں خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان خواتین ٹیمیں 3بار ٹکرائیں، مگر بھارتی کھلاڑیوں نے ہر بار پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جس پر سوشل میڈیا سمیت کرکٹ حلقوں میں کافی بحث چھڑی۔
اب ایک بار پھر سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا بھارتی خواتین کھلاڑی اس بار پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملائیں گی؟پاکستانی ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ پاک بھارت میچ ورلڈ کپ کا سب سے اہم اور جذباتی مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔