(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں میں کینسر کی ریسرچ کےلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اجازت دےدی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کےلئے ہارورڈ کو پانچ سوملین ڈالر دیں گے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےمزیدکہا کہ ہم شٹ ڈاؤن کی طرف جارہےہیں ، امریکا میں سترہ کھرب کی سرمایہ کاری آرہی ہے،ہم شٹ ڈاؤن نہیں چاہتے۔
واضح رہےکہ امریکا میں نیا مالی سال یکم اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور اس بار یہ بغیر بجٹ منظوری کے شروع ہونے کا خدشہ ہے۔