ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی چین کے قائم مقام قونصل جنرل چاؤ کی سےملاقات، قومی دن کی مبارکباد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چین کے قونصلیٹ جا کر چین کے قومی دن پرقائمقام قونصل جنرل چاؤکی(Mr.Cao Ke) کو مبارکباد دی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی، قائمقام چینی قونصل جنرل، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور چیف سیکرٹری نے مل کر  عوامی جمہوریہ چی کے قومی دن کا کیک کاٹا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قائمقام چینی قونصل جنرل کو پھول اور روایتی مٹھائی پیش کی۔ قائمقام چینی قونصل جنرل نے چین کے قومی دن پر چینی قونصلیٹ آمد پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ  لاہور سمیت پنجاب بھر میں چین کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا،شاہراؤں اور سڑکوں پر چین سے اظہار یکجہتی کے پوٹریٹ اور بینرز آویزاں کئے گئے۔

محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہِ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دورہ چین میں بہت پذیرائی ملی،چینی حکام اور ننشیا کے پارٹی سیکرٹری کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہیں۔ ننشیا کے پارٹی سیکرٹری کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی ہے۔
قائمقام چینی قونصل جنرل نے چین کے کامیاب دورے پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ 

 قائمقام چینی قونصل جنرل نے کہا کہوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پاک چین تعلقات کو فروغ مل رہاہے۔

 قائمقام چینی قونصل جنرل مسٹر چاؤ کی نے کہا کہ محسن نقوی کی قیادت اور حالیہ دورے سے پاک چین دوستی کومزید تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا، لاہور او ر پنجاب ہمارا دوسرا گھر ہے،پاکستان اور چین آئرن بردرز(Iron Brothers) ہیں۔