یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو منظرعام پرآگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ،باہمت طالبہ نے موٹرسائیکل سواراوباش کی ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،اوباش یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتا رہا ،وائرل فوٹیج مین راشد منہاس روڈ نزد سپورٹس کمپلیکس کی ہے ،ملزم بے خوفی سے مرکزی شاہراہ پر چلتی موٹرسائیکل پر نازیبا حرکات کرتا رہا۔

 طالبات کی جانب سے کراچی پولیس چیف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی اپیل کی ہے۔

پولیس نے تھانے جوہر آباد میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں خواتین کو حراساں کرنا اور سرے عام نازیباں حرکت کرنے کی دفعات شامل کی گئی۔ مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا ہے۔