ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ترکیہ ؛پارلیمنٹ بلڈنگ کے قریب خودکش دھماکا

 ترکیہ ؛پارلیمنٹ بلڈنگ کے قریب خودکش دھماکا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ بلڈنگ کے قریب خودکش دھماکا ، 2 پولیس جوان زخمی ۔

 تفصیلات کے مطابق ترکیہ  وزارت داخلہ کی بلڈنگ کے باہر دھماکا سنائی دیا ہے ، ترکیہ حکام کے مطابق دھماکا خودکش تھا، 2 دہشت گرد گاڑی میں  سوار ہو کر آئے جن میں سے ایک دہشتگرد نے خود کو وزارت داخلہ کی بلڈنگ کے باہر دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ دوسرے دہشتگرد نے فائرنگ کی جس سے 2 پولیس جوان زخمی ہو گئے، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے  دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔