چیف سیکرٹری کا وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ کام کرنے سے انکار

CS leave extended
کیپشن: Chief Secretary Punjab Kamran Ali Afzal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چارج لینے سے انکار کردیا، پنجاب حکومت نے کامران علی اکمل کی چھٹی میں مزید سات روز کی توسیع کر دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے چیف سیکرٹری آفس جوائن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے قائم مقام چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل کے اضافی چارج میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے وفاق سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کا تبادلہ کر دیا جائے، وفاق کی جانب سے عملی اقدام نہ ہونے پر کامران علی افضل نے چھٹی لے لی تھی.

جو گزشتہ روز ختم ہونے کے باوجود وہ واپس نہیں آئے، جس پر پنجاب حکومت نے ان کی چھٹی میں مزید 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے عبداللہ خان سنبل کی قائم مقام کے طور پر تعیناتی میں بھی 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer