ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت سے سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے بری خبر

عدالت سے سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے بری خبر
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان پر خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التواء مانگنے پر ایک بار پھر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان خان نے عمران خان کے ہرجانہ کے دعوی کی سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے دائر التواء کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔

  عدالت نے عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پانچ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کرلی۔ عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کے وکلاء کی جرح 22 اکتوبر تک موخر کر دی۔

 خیال رہے گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان التواء کی درخواست پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔