(سعید احمد سعید)وزارت ریلوے کا ریلوے تنصیبات کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت، پولیس حکام نے ریلوے کی تنصیبات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معزرت کرلی، نہ وسائل ہیں نہ نفری پوری آئی جی ریلوے پولیس کا وزارت ریلوے کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کےمطابق ریلوے پولیس نے اپنی ہی ذمہ داریوں کو ادا کرنے سے معذرت کرلی۔پولیس حکام نے ریلوے کی تنصیبات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی، آئی جی ریلوے پولیس کی جانب سے وزارت ریلوے کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق نہ وسائل ہیں نہ نفری پوری ہے، ملک بھر میں 600 سے زائد ریلوے اسٹیشن، دفاتر، ورکشاپس، ٹرینیں، ٹیلیکمیونیکشن ٹاورز، ڈرائی پورٹس سمیت اربوں ڈالر کے اثاثے ہیں۔
ریلوے پولیس کے پاس ملازمین اور وسائل کی بھی کمی ہے،2016 کے بعد سے ریلوے پولیس میں تاحال بھرتی نہیں کی گئی، ملازمین کی کمی کے باعث ریلوے پولیس اہم تنصیبات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی قاصر ہے،ریلوے پولیس کی منظور شدہ نفری 7279 کے مقابلے میں 34 فیصد کمی ہے۔
ریلوے پولیس حکام گزشتہ چند ماہ میں نفری بھرتی کے لیے 5 خط لکھ چکے ہیں، لیکن وزارت ریلوے کانسٹیبلز کی بھرتی کے خطوط کا کوئی جواب نہیں دے رہی،نفری کی شدید قلت کے باعث فول پروف سیکیورٹی ممکن نہیں، ذرائع کے مطابق وزارت کی جانب سے ریلوے پولیس کو تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گی تھی۔