ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتال میں فلمی سین؛موٹر سائیکل سوار کی ویڈیو وائرل

A motorcyclist came to the ward
کیپشن: motorcyclist
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان کو شیخو پورہ کے سرکاری ہسپتال کی مختلف وارڈز میں موٹرسائیکل سمیت فلمی انداز میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہر شیخو پورہ کے سرکاری ہسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان ہسپتال کی مختلف وارڈز میں موٹرسائیکل سمیت فلمی انداز میں داخل ہوا،شیخو پورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہونے والے اس نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار نے اپنی مریضہ والدہ کو آئی سی یو سے نکال کر دوسری وارڈ میں داخل کیا،نہ روک ٹوک، نہ پوچھ گچھ، کسی نے کچھ بھی نہ پوچھا اور موٹر سائیکل سوار اپنا کام مکمل کرکے چلتا بنا۔

واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر ایم ایس ڈی ایچ کیو اظہر امین نے تحقیقات کا حکم دے دیا،ان کا کہناتھا کہ ہسپتال کےجو ملازمین اس واقعہ میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا،ہسپتال انتظامیہ کی ساکھ خراب کرنے کے لیے کہانی بنائی گئی ہے، ہسپتال کی سکیورٹی پر مامور کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے بھی لکھا جائے گا۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer