مریم نواز کا حکومت کو ایک جھٹکے میں گرانے کا دعویٰ

مریم نواز کا حکومت کو ایک جھٹکے میں گرانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) مریم نواز کی دھواں دھار پریس کانفرنس، کہتی ہیں کہ حکومت کی بنیاد بہت کمزور ہے، ایک جھٹکے میں گرجائے گی۔ عمران خان کو وزیراعظم نہیں مانتی۔

نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بنیاد بہت کمزور ہے، ایک جھٹکے میں گرجائے گی۔ سازش کے تحت آنے والے انسان کا دماغ بھی خالی ہے میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں مانتی جبکہ اس حکومت کو پہلے دن ہی ایکسپوز کردینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر کے بعد 10 لوگ پریس کانفرنس کرتے ہیں، اگر آپ سوچتے ہیں کہ (ن) لیگ کو دبالیں گے تو یہ غلط فہمی ہے، میاں صاحب کا جعلی حکمرانوں سے مقابلہ نہیں وہ انشااللہ چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے۔ 

لانگ مارچ سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ اے پی سی کے مطابق لانگ مارچ جنوری میں ہوگا، میرے خیال سے لانگ مارچ سے قبل ہی حکومت چلی جائیگی۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سیاسی حریف ہے ہماری دشمن نہیں۔ میں گرفتار ہوئی تو شاہد خاقان عباسی آجائیں گے اور اگر شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوئے تو احسن اقبال آجائیں گے۔ اب کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی ہم عوام کی طاقت سے لڑیں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر حملہ کیا گیا اور مقدمہ بھی مجھ پر درج ہوا، میں نے تو ضمانت قبل از گرفتاری بھی نہیں کروائی، مجھے گرفتار کرنا ہے تو کرلیں۔ حکومت نے ریاست کی ساری طاقت نواز شریف کو کچلنے میں لگا دی ہے، ادارے بھی کہتے ہیں اپنی لڑائی خود لڑو ہمیں استعمال نہ کرو۔