سٹی 42 : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے خاموش کروانے کی کوشش نہ کریں میں خاموش نہیں رہوں گا،عوام کے مسائل کا جواب عمران خان اور لانے والے دیں۔آپ ذمہ دار ہیں اس کا جواب دیں۔
پارٹی قائد نوازشریف نے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان سے ہماراکوئی مقابلہ نہیں اس کواہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈہے جس کوہم پرمسلط کردیاگیا،سلیکٹڈکولانے والے بتائیں عوام کامینڈیٹ کیوں چوری کیا،پاکستان کے حالات دیکھ کرچپ نہیں رہ سکتا،مجھے کوئی خاموش کرانے کی کوشش نہ کرے۔
ملک مشکل میں ہے،ہم کہاں جارہے تھے اور آج کہاں ہیں؟،ملکی حالات کو دیکھتا ہوں تو دکھ محسوس کرتاہوں،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف ناکردہ گناہوں کے باعث جیل میں ہیں، ہمارے دورمیں ایک ڈالر 100 روپے کے لگ بھگ تھا،روزانہ روپیہ پربات ہوتی کہ یہ گرنانہیں چاہئے،روپیہ کی قدرکو 4 سال قابومیں رکھا،جب آئے تھے 50 روپے کلوچینی تھی اور 50 روپے ہی چھوڑکرگئے،کوئی پوچھے سلیکٹڈ وزیراعظم سے100روپے کلو چینی کیوں کی؟۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ماضی میں منصوبوں پر کامیابی سے کام کیا،ہمارے دورمیں روزگارملا،غربت میں کمی ہورہی تھی،3 سے 4 سال میں اتنے منصوبے لگائے کہ بجلی آگئی، دہشتگردی ختم ہوگئی،معیشت آسمان کی طرف جاناشروع ہوگئی تھی،بی آرٹی منصوبہ 6 سال میں پروان نہ چڑھ سکا۔ پاکستان جی 20 میں شامل ہونے کامنصوبہ بنارہاتھا،پاکستان دنیاکے طاقتورممالک میں شامل ہونے جارہاتھا،ہم نے بجلی کے کارخانے ڈیڑھ ڈیڑھ سال میں مکمل کیے،پاکستان میں بجلی اورگیس آئی، دہشتگردی بھی ختم ہوگئی،پاکستان کی گروتھ مائنس میں جارہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ چند روزپہلے موٹروے پرخاتون سے کیاسلوک کیاگیا،ہمارے دورمیں کرمنلز کی ہمت نہیں تھی کہ دندنانے پھرتے ،ہم نے دفاعی سیکٹر میں بھی ملک کوناقابل تسخیر بنایا،حکومت نے پاکستان اورکشمیر کابیڑاغرق کردیا، ہرسیکٹر اورہرفیلڈمیں پاکستان کابیڑاغرق کردیا،کیاریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے؟،ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کی تھی،ہماری حکومت نے بڑے بڑے مسائل حل کیے،خودکوکشمیرکاسفیرکہتے ہیں،پاکستان کوتباہ کردیا۔
نوازشریف نے کہاکہ عمران خان سے ہماراکوئی مقابلہ نہیں اس کواہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈہے جس کوہم پرمسلط کردیاگیا،سلیکٹڈکولانے والے بتائیں عوام کامینڈیٹ کیوں چوری کیا،پاکستان کے حالات دیکھ کرچپ نہیں رہ سکتا،مجھے کوئی خاموش کرانے کی کوشش نہ کرے، نوازشریف نے کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میں علم بلندکررہاہوں میراساتھ دوگے؟، کارکن دل سے ساتھ دیں گے تومجھے کوئی پرواہ نہیں،ملک بچانے کےلئے میدان میں نکلاہوں،پاکستان کے عوام میری طرف دیکھ رہے ہیں،عوام سوچتے ہیں ہم نے ان کاساتھ دینے میں تاخیرکردی۔