یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا مہنگی،عوام پریشان

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا مہنگی،عوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سےاشیا کی قیمتوں میں اضافے پرشہری حکومت سےنالاں،یوٹیلٹی سٹورز پر آٹےاور چینی کی قلت کےساتھ   ساتھ سستا گھی اور کوکنگ آئل بھی دستیاب نہیں ہے۔

حکومت کی جانب سےنہ تو بڑھتی ہوئی مہنگائی کوکنٹرول کرنےکےلیےاقدامات کیےجا رہےہیں اور نہ ہی آٹے کی قلت پر قابو پایا گیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سےاشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے،یوٹیلٹی سٹورز پردرجہ دوم اور سوم کےگھی 33 روپے جبکہ کوکنگ آئل 20 روپے تک مہنگےکردیئےگئے،یوٹیلٹی سٹورز پرٹوتھ برش 14 سے35 روپےجبکہ ٹوٹھ پیسٹ کی قیمت میں 5 سے20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

سرخ پسی مرچ 73 روپے تک مہنگی کردی گئی،اسکے ساتھ  ساتھ دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا۔یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافےپرشہری حکومت سےنالاں دکھائی دئیے،انکا کہنا تھا کہ حکومت کم از کم یوٹیلٹی سٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عام شہری سستے داموں اشیا خرید سکیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت یوٹیلٹی سٹورزپرآٹے اور چینی کی قلت کو دور کریں  تاکہ ان اسٹورز کی افادیت برقرار رہے۔

یاد رہے  وفاقی حکومت نے گھریلو گیس صارفین پر مزید بوجھ بڑھا دیا اور گیس میٹرز کے رینٹ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا جبکہ بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کی منظوری دیدی گئی۔وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عوام پر مزید مہنگائی کے بم گرانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس کے دوران سوئی گیس کے صارفین کو میٹر رینٹ کی مد میں اب 20 کی بجائے 40 روپے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی ہے،ای سی سی اعلامیے کے مطابق گیس بھی مہنگی کردی گئی، گھریلو صارفین اور تندور مالکان اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے، کمرشل صارفین کے لیے جی آئی ڈی سی کا ایک تہائی حصہ اضافہ ہوگا۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer