ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سنسر بورڈ نے"فلم دال چاول" پاس کردی

 پنجاب سنسر بورڈ نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدن) لالی وڈ انڈسٹری کی فلم دال چاول پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردی، فلم4اکتوبر کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم دال چاول کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے نمائش کے لئے پاس کردیا ہے، فلم پولیس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے تعاون سے بنائی گئی ہے ، جس کے ہدایتکار اویس خالد ہیں۔

فلم میں اداکارہ مومنہ اقبال، احمد سفیان ،سلمان شاہد اور شفقت چیمہ نے مرکزی کردارا دا کیا ہے اور فلم میں راحت فتح علی خان کے گانے بھی شامل ہیں جن کی کمپوزیشنز ڈی آئی جی ناصر اکبر نے ترتیب دی ہے ، فلم میں دہشت گردی اور پولیس کے شہداءکو نمایاں کیا گیا ہے اور فلم 4 اکتوبر کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer