تین خطرناک ملزمان گرفتار، سخت سکیورٹی میں جیل منتقل

تین خطرناک ملزمان گرفتار، سخت سکیورٹی میں جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: پنجاب پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک تین ملزمان انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے دبئی سے لاہور پہنچا دیے گئے ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق انٹرپول دبئی نے تینوں خطرناک ملزمان کو لاہور امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا ہے، دبئی سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کیے جانے والے ملزمان میں ڈیرہ غازی خان کے رہائشی ملزم شہزاد احمد خان سمیت ملتان کا رہائشی ملزم اظہر ارشد اور والٹن لاہور کا رہائشی ملزم اسد امین بوٹا شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ پر انٹرپول دبئی سے وصول کرنے کے بعد لاہور امیگریشن نے تینوں خطرناک ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا جو تینوں خطرناک ملزمان کو سخت سکیورٹی میں لے کر لاہور ایئرپورٹ سے جیل روانہ ہو گئے۔