سٹی 42: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ہرنو میں جھولے سے گر کر لڑکی دم توڑ گئی ۔
لڑکی کشتی جھولے پر بیٹھی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور چلتے جھولے سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی، جہاں معلوم ہوا کہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کی شناخت نا ہو سکی ہے، شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔