ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد، چاروں صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہےگا۔ جبکہ پنجاب کےمختلف اضلاع میں سموگ اور دھند چھائے رہنےکا امکان ظاہرکیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ، قصور،شیخوپورہ، اوکاڑہ،فیصل آباد،سیالکوٹ اورخانیوال سمیت ساہیوال،رحیم یار خان، بہاولپور اورملتان میں بھی سموگ اور دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک اورسرد رہےگا،سندھ کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسکردو اوربابوسرمیں منفی ایک،زیارت میں صفر،اسلام آباد میں گیارہ، لاہور میں اٹھارہ، کراچی میں بیس، پشاور میں تیرہ اور کوئٹہ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔