ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات؛ تعلیمی اداروں میں 3 چھٹیوں کا اعلان

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات؛ تعلیمی اداروں میں 3 چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ننکانہ سٹی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 3 دن کی چھٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق 4 سے 6 نومبر تک 24 سرکاری اسکولز اور تمام نجی ادارے بند رہیں گے۔ ساتھ ہی بابا گورونانک یونیورسٹی میں بھی 3 سے 6 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے پیش نظر شہر کے کالجز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شازیہ بانو اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد ننکانہ صاحب آئی گی۔ 

یہ بھی یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 2100 سکھ یاتریوں کو ان تقریبات میں شرکت کے لئے ویزے جاری کیے تھے۔