ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکپتن: ملزمہ نے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون کو قتل کردیا، لاش کے ٹکڑے

پاکپتن: ملزمہ نے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون کو قتل کردیا، لاش کے ٹکڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکپتن میں لرزہ خیز قتل کا واقعہ، ملزمہ نےدوسری عورت کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیے، مرکزی ملزمہ گرفتار کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق  پنجاب کے ضلع پاکپتن میں قتل کی لرزہ خیزواردات پیش آئی جہاں ایک خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک عورت کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کے دو ٹکڑے کر دیے۔ پولیس نے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کا ساتھی تاحال مفرور ہے۔

ملزمہ رشیدہ نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مقتولہ عاقصہ بی بی کو اپنے بھائی کے قتل کے شبہے میں چاقو کے وار سے قتل کیا،  بعد ازاں دونوں نے لاش کے دو حصے کر کے ایک بوری میں بند کیا اور اسے کھیتوں میں پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے چچا جعفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزمہ رشیدہ کی نشاندہی پر لاش کے ٹکڑے برآمد کر لیے گئے، تاہم اس کا شریکِ جرم ابھی فرار ہے۔ دوسرے ملزم کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کے مطابق، پنجاب میں اس نوعیت کے اندوہناک واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، جہاں شک یا بدلے کے باعث قریبی رشتہ داروں کو جان سے مار دیا گیا۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔