سٹی 42 : پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں۔
وزرات خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 نومبر تک ہوگا۔
