روزینہ علی: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد مطلع ابر آلود رہنے چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال
بالائی خیبر پختونخوا ،اسلا م آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ با رش کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات
پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
ملک کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔دیر، چترال ،کوہستان، سوات ، مالاکنڈ، مانسہرہ ،میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہا ڑ وں پر برفبا ری کی توقع ہے ۔ ایبٹ آباد، ہری پور اور کرم میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہا ڑ وں پر برفبا ری کی توقع ہے۔
پنجاب مری ، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔صبح کے اوقات میں منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور، اوکاڑہ، سا ہیوال، میں دھند سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔
سرگودھا، جوہرآباد، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں دھند سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد مطلع ابر آلود رہنے چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ
پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔