بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی جان کو خطرہ

بالی ووڈ،سلمان خان،اداکار،دھمکیاں،سٹی42
کیپشن: Salman khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گروہ کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد بالآخر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا  کے مطابق سلمان خان اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار کے لائسنس کے لیے درخواست دے چکے ہیں، تاہم اب انہیں خطرے میں تصور کرتے ہوئے ان کی سکیورٹی بڑھا کر وائی پلس(+Y) کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وائی پلس سیکیورٹی بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو اس وقت دی جاتی ہے جب اسے بھی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات لاحق ہوں۔ بتایا جارہا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے یہ اقدام سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی گروپ کے دھمکی آمیز خط کے بعد اٹھائے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کے صرف چند ہی روز بعد سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ 

مذکورہ خط سلیم خان کی سیکیورٹی ٹیم کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ کے قریب اس علاقے میں ملا تھا جہاں وہ صبح روزانہ چہل قدمی کے لیے جاتے ہیں۔