کن افسران کو خصوصی الاؤنس ملے گا؟تفصیل جاری

خصوصی الاؤنس،سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی الاؤنس کے اہل افسران کی تفصیل جاری کردی،او ایس ڈی اورمعطل افسران کو الاؤنس نہیں ملے گا ۔
محکمہ خصوصی تعلیم نے خصوصی الاؤنس کے اہل افسران کی تفصیل جاری کردی۔او ایس ڈی اور معطل افسران کو الاؤنس نہیں ملے گا۔جن افسران کے خلاف انکوائری چل رہی ہے وہ بھی خصوصی الاؤنس کے اہل نہیں ہونگے۔90 روز سے زیادہ چھٹی پر گئے افسران کو بھی الاؤنس نہیں ملے گا،ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کو بھی الاؤنس نہیں ملے گا۔الاؤنس پینشن اور گریجویٹی میں شامل نہیں ہوگا۔وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ سپشل ایجوکیشن کے افسران اور ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس کا اعلان کیا تھا۔