ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو بڑا دھچکا

PTI long march, bad new Imran Khan
کیپشن: PTI long march
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اہم رہنماؤں نے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت نہ ملنے پر بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق غوث علی شاہ ،امیر بخش بھٹو ،ارباب غلام رحیم نے لانگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی، اتحادی جماعت فنکشنل لیگ کے رہنما علی گوہر مہر، فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا نے بھی لانگ مارچ میں شرکت کو غیر ضروری قرار دے دیا،پیر پگارا نے بھی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ شمولیت سے متعلق ہری جھنڈی دکھا دی گئی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آہستہ آہستہ اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، آج پانچویں روز لانگ مارچ اپنے سفر کا آغاز گوجرانوالہ چن دا قلعہ سے اپنی اگلی منزل کی جانب سفر کاآغاز کیا۔

عمران خان مارچ کی کمان سنبھالنے کے لیے صبح 11 بجے اپنی رہائشگاہ سے گوجرانوالہ کیلیے روانہ ہوئے، شہریوں کی جانب سےعمران خان اور مارچ کامختلف مقامات پر استقبال کیاجارہا ہے ۔

گوجرانوالہ شہر میں ہر جگہ آزادی مارچ کی بینرز آویزاں ہیں، عمران خان سپر ایشیا فیکٹری چوک پر پہلا خطاب کیا، شرکا مارچ نے رات گوجرانوالہ کے گھروں میں قیام کیا اور اب لوگوں کی بڑی تعداد مارچ میں شرکت کی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer