ایلون مسک نے ’بُلو ٹِک‘ اکاؤنٹس پر فیس وصولی کی وجہ بتا دی

Elon Musk
کیپشن: Elon Musk
سورس: twiter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف امریکی مصنف اسٹیفن ایڈون کنگ نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فکشن رائٹر اسٹیفن ایڈون کنگ نے ’بُلو ٹِک‘ یعنی تصدیق شدہ ٹوئٹر صارفین کے لیے ٹوئٹر بلیو ممبرشپ متعارف کروائے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

رائٹر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بُلو ٹِک رکھنے کے لیے ’20 ڈالر ماہانہ۔۔! بھاڑ میں جاؤ، ٹوئٹر انتظامیہ کو مجھے معاوضہ دینا چاہیے۔ اگر اس فیس کا نفاذ ہوگیا تو میں بھی ’ایئرون‘ کی طرح ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردوں گا‘

ٹوئٹر پر متحرک رہنے والے ایلون مسک نے اسٹیفن ایڈون کنگ کو فوری جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں بھی اپنے گھر کے بلز ادا کرنے ہوتے ہیں، ٹوئٹر صرف اشتہارات پر نہیں چل سکتا‘۔

ایلون مسک نے نارض صارف کی ناراضگی دور کرنے کی خاطر سوال کیا کہ ’اگر یہ فیس 8 ڈالر کر دی جائے تو؟‘۔