ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کا پاکستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان

برطانیہ کا پاکستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک: برطانیہ نے پاکستان کے لیے موسمیاتی مالی تعاون بڑھانے کے اقدام کے تحت ابتدائی منصوبوں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد برطانیہ کا موسمیاتی تغیر کے تناظر میں ایک اور اہم اقدام،   پاکستان کے لیے موسمیاتی مالی تعاون بڑھانے کے اقدام کے تحت ابتدائی منصوبوں کا اعلان کر دیا۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان بھر میں کم کاربن اخراج کے سات جدید منصوبے اقدام کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے لیے پہلے اقدام میں 50 سے زیادہ درخواستوں میں سے 7 منصوبوں کا انتخاب ہوا۔ان منصوبوں میں توانائی، نقل و حمل، زراعت و جنگلات، فضلہ، ای موبلٹی، صنعتی، مینوفیکچرنگ کے شعبے شامل ہیں۔

 برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق تمام منصوبوں کو فروری 2023ء میں کلیدی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ہر منصوبے میں انفرادی ضروریات، مالی، تکنیکی، صنفی مساوات، سماجی شمولیت کا تجزیہ شامل ہے۔منصوبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے امور بھی شامل کیے گئے ہیں۔منصوبے آلودگی میں کمی، روزگار کے مواقع، توانائی تک رسائی، فضلہ کے انتظام سے متعلق ہیں۔ای-موبلٹی، صنفی مساوات، سماجی شمولیت سے پاکستان بھر میں مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا۔ برطانیہ کا پاکستان کے لیے موسمیاتی مالی تعاون بڑھانے کا اقدام پیرس معاہدے کے تحت ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر