ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوگرا نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک او ربم گرادیا

OGRA hikes LPG Prices
کیپشن: OGRA hikes LPG Prices
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں کے آغاز پر ہی عوام پر ایل پی جی بم گرادیا گیا , اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کردیا۔ 

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،  نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 35روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 134روپے اضافہ کر دیا گیا۔اضافے کے نتیجے میں فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 204روپے، گھریلو سیلنڈر کی قیمت بڑھ کر 2409روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 9269روپے ہوگئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا ہے اور موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کا تاریخ ساز شاٹ فال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے غریب صارفین کو ریلیف دینے کے لیے حکومت ایل پی جی پر عائد تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کرے تاکہ لوگوں کو سستی گیس کی سہولت مل سکے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ جے جے وی ایل کی بندش سے نہ صرف حکومت کو اربوں روپے مالیت کے ریونیو کا نقصان کا سامنا ہے بلکہ عوام بھی سستی گیس کی سہولت سے محروم ہوگئی ہے لہٰذا اس دوطرفہ نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر جے جے وی ایل کو آپریشنل کیا جائے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں سوئی گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایل پی جی امپورٹ کی جامع پالیسی بنائی جائے اور ایل پی جی کی مقامی آٹوموٹیو سیکٹر میں کے استعمال کو قانونی بنایا جائے۔