ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کیلئے سپریم کورٹ سے بُری خبر آگئی

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پی ٹی آئی  چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت سماعت کیلئے 2 نومبر کو مقرر کرلیا،  چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 2 نومبر کو سماعت کرے گا ،جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ میں شامل ہیں ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

 واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے جواب طلب کر رکھاتھا، چیئرمین تحریک انصاف نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیااور تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔