ویب ڈیسک:وزیر خزانہ کا ڈالر ہولڈنگ کرنے والوں پر ایکشن کا عندیہ کام کرگیا ۔ انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 64 پیسے سستا ہوگیا ۔ ڈالر 220.89 روپے سے کم ہوکر 220.25 روپے پر آگیا ۔ دو روز میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
کاروبار ی ہفتہ کے پہلے دن 97 پیسے کمی کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 222 روپے سے نیچے آگیا تھا ،انٹربینک میں ڈالر 222.47 روپے سے کم ہوکر 221.50 روپے کا ہوگیا تھا۔اب مزید گرگیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے پھر عندیہ دیا ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے ،وزیر خزانہ نے ڈالر ہولڈنگ کرنے والوں اور ڈالر کی اسمگلنگ کرنے والوں پر بھی ایکشن لینے کا صاف کہ دیا ہے ،اے ڈی بی سے 1.50 ارب ڈالر ملنے کےبعد دیگر مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے ،سیاسی غیر یقینی صورتحال کا بھی روپے پر پریشر ہے ۔