ویب ڈیسک: ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، 36 پیسے کمی سے ڈالر کی نئی قیمت 171 روپے 29 پیسے جاری کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کر دی۔ نئی قیمت کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 171.65 روپے سے سستا ہوکر 171.29 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 171 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/HofAD5M2o6 pic.twitter.com/HuEQk9Ad4l
— SBP (@StateBank_Pak) November 1, 2021
ذرائع کے مطابق سعودی پیکچ کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 98 پیسے سستا ہوچکا ہے، انٹر بینک ڈالر 175.27 روپے کی بلند ترین سطح سے 171.29 روپے تک گر چکا ہے۔