جنید ریاض: برائلر مرغی کا گوشت تین روپے فی کلو سستا کردیا گیا، ریٹ میں کمی کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 328 روپے فی کلو ہوگیا، فارمی انڈے ایک روپیہ مہنگے ہوکر 175 روپے درجن ہوگئے۔
برائلر مرغی کا گوشت 3 روپے کلو سستا ہونے کے بعد 328 روپے فی کلو ہوگیا۔ دوسری جانب زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 218 اور پرچون ریٹ 226 روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت آنیوالے دنوں میں مزید کم ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح فارمی انڈے ایک روپیہ درجن اضافے سے 175 روپے فی درجن ہوگئے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار ایک سو 30 روپے پر پہنچ گیا۔