پاک آرمی کا ایک اور اعزاز

پاک آرمی کا ایک اور اعزاز

( حافظ شہباز علی ) پاکستان آرمی نے قومی تائیکوانڈو چیمپئین شپ جیت لی، واپڈا کی دوسری جبکہ پاک فضائیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے انعامات تقسیم کئے۔

پاک آرمی نے 17 گولڈ، 8 سلور اور دو برونز میڈلز کے ساتھ ایس اے گارڈنز میں ہونے والی قومی تائیکوانڈو چیمپئین شپ جیت لی۔ واپڈا نے 7 گولڈ، 10 سلور اور 12 برونز کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ پاک فضائیہ نے 5 گولڈ، 5 سلور اور 15 برونز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایونٹ کے اختتام پر فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ایس اے گارڈنز کے چیئرمین ملک سہیل افضل اور صدر تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔