ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کا بیانیہ آئین سے ہٹ کر ہو تو ہمارا ساتھ چھوڑ دینا، مریم نواز

 نوازشریف کا بیانیہ آئین سے ہٹ کر ہو تو ہمارا ساتھ چھوڑ دینا، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی زیرصدارت   لاہور شہر کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا 13 دسمبر کے جلسہ کے حوالےسے اجلاس سے ویڈیولنک خطاب، جلسہ کے حوالےسے مشاورت  کی، جلسہ مینار پاکستان پرہو گا جبکہ نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے شیر جوان  کی افتتاحی تقریب میں نوازشریف کا مقدمہ نوجوانوں کے سامنے پیش کردیا ،کہتی ہیں کہ نوازشریف نے اگر آئین سے متصادم کوئی بات کی تو بےشک ووٹ کو عزت دو کےبیانیے کا ساتھ نہ دیں۔
مسلم لیگ ن کا تیرہ دسمبر کے حوالےسے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا جس میں مریم نواز ،خواجہ سعدرفیق،پرویزملک،شائستہ پرویز، شہر لاہورکے قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔ 

ویڈیولنک کے ذریعے میاں نوازشریف نے تیرہ دسمبر کے جلسہ کے حوالےسے تجاویز طلب کیں جس میں سئنیر لیگی رہنماوں اور ارکان اسمبلی کاکہناتھاکہ تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان میں جلسہ منعقد کیا جائےجبکہ جلسہ سے قبل مریم نواز مختلف حلقوں کے کارکنان سے ملاقات بھی کریں گی اور جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے مسلم لیگ ن کےسئنیر رہنما خواجہ سعدرفیق،سردار ایاز صادق،پرویزملک کو مختلف ٹاسک بھی دئیے گئے۔
ماڈل ٹاؤن میں بعدازاں "شیر جوان"  کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مریم نواز کاکہناتھاکہ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پھر غربت دہشتگردی سمیت دیگر مسائل ہوتے ہیں۔ پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں۔ کوئی آسمان سے نہیں اترا، سب کو جواب دینا پڑے گا۔غلامی وہ ہوتی ہےجب کراچی میں آئی جی کو اغواکرلیاجاتاہے،بیٹیوں کے کمروں کے دروازے توڑے جاتے ہیں، ووٹ کو عزت ملتی ہے تودشمن خودچل کرگھرآتا ہے، بچوں کونوکریاں ملتی ہیں اور مہنگائی کم ہوتی ہے۔ نوازشریف کا بیانیہ آئین سے ہٹ کرہوتوہمارا ساتھ چھوڑ دینا۔بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، لیکن پاپا جونزکواین آر او مل گیا۔
مریم نواز کاکہناتھاکہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق،رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب نے بھی حکومت پرتنقید کی۔ نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کاکہناتھاکہ شیر جوان نوجوانوں کو شاہین بنانے کی تحریک ہے۔ نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کاکہناہےکہ اگر ووٹ کو عزت ملے گئی تو ہی تمام مسائل حل ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer