ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی تبدیلی، حکومت نے اہم اعلان کردیا

بڑی تبدیلی، حکومت نے اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)حکومت پنجاب نے کل سے ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان کردیا،صدیوں پرانے طرز حکمرانی کو یکسر بدل دیا گیا،وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ افسران صبح 10 سے 3 بجے تک خود موجود رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی مسائل کو دور کرنے اور بہتر اصلاحات کے لئےکل سے صوبہ بھر میں ریوینو عوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان کردیا، عثمان بزدار کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی کو یکسر بدل دیا گیا، ہزاروں شہریوں کے ریوینو سے متعلقہ امور موقع پر حل کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ متعلقہ افسران صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک خود ریوینو عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے۔ صوبہ بھر میں عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے۔ ریوینو سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ہو سکے گا۔ ریونیوعوامی خدمت کچہریوں میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات حل ہو ں گے۔
عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے۔عوام کے ایشو متعلقہ افسران موقع پر مسائل حل کریں گے۔عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے ۔

اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار کا کہناتھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اپوزیشن کا حالیہ بیانیہ پاکستان کے بیانیے کے یکسر خلاف ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چا ہیے، 22 کروڑ  عوام پاکستان کے خلاف کوئی مذموم سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کی دوسری لہر کے باوجوداجتماعات کی سیاست سے گریز نہیں کیا۔شہریوں کی زندگیوں اورصحت سے کھیلنے والے اپوزیشن رہنما ؤں کے سینے میں عوام کا کوئی درد نہیں۔عوام کے مسائل سے بے خبر اپوزیشن صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہے۔ اپوزیشن نے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مفاد کی خاطر پاکستان کے مفادات کو نظر انداز کیا ۔ اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer