‎نیب کا سابق حکمرانوں کے گرد گھیرا مزید تنگ

‎نیب کا سابق حکمرانوں کے گرد گھیرا مزید تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) سابق ادوار حکومت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں میں کرپشن کا انکشاف، نیب لاہور نے تفتیش شروع کردی، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب سے تفصیلات طلب کرلیں گئیں۔

‎نیب لاہور نے سابق ادوار حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب سے 2007 تک کے تمام منصوبوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کے معاہدے، پرائیویٹ پارٹنرز کی مالی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

نیب لاہور نے نجی شعبوں کے ساتھ شراکت سے پنجاب حکومت کا کتنا نقصان اور فائدہ ہوا، سب ریکارڈ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں میں کروڑوں کی کرپشن کی گئی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کی انویسٹی گیشن مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوائی جائے گی۔