عرفان ملک: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے پلے آف مرحلے کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا، جس کیلئے لاہور پولیس کے افسران اور جوان ہائی الرٹ ہیں۔
میچ میں حیدرآباد کنگزمین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ کامیاب ٹیم اتوار کو فائنل میں پشاور زلمی کا سامنا کرے گی۔
حکام کے مطابق سکیورٹی کے پیش نظر پولیس ریزرو نفری کو روانگی سے قبل بریفنگ دی گئی۔ ایس پی منزہ کرامت نے اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی تاکید کی۔
حکام نے بتایا کہ سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، جبکہ خواتین پولیس افسران کو بھی خصوصی بریفنگ دی گئی ہے۔
شہر کے اہم مقامات اور روٹس کی نگرانی کیلئے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔