ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار سالہ بلند سطح کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

چار سالہ بلند سطح کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اچانک نرمی نے مارکیٹ میں ہلچل پیدا کر دی ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کا رجحان مختلف خطوں میں منقسم نظر آ رہا ہے۔ تیل سستا ہونے کے باوجود اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ برینٹ خام تیل 124 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 114 ڈالر پر آ گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے گھٹ کر 104 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق چار سال کی بلند ترین سطح کے بعد تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار 829 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مختلف رجحانات دیکھنے میں آئے۔ جاپان، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور بھارت کی مارکیٹس میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ یورپ میں جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری دیکھی گئی۔