ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ڈیزل اور پیٹرول کی لیوی میں ردوبدل کر دیا ہے، جس کے اثرات براہِ راست صارفین اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر پڑنے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 28 روپے 69 پیسے فی لیٹر لیوی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس پر کوئی لیوی لاگو نہیں تھی۔
دوسری طرف پیٹرول پر عائد لیوی میں 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول پر نئی لیوی 103 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی یہ نئی شرحیں یکم مئی سے نافذ العمل ہوں گی۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے مقرر ہوگئی ۔ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا اور نئی قیمت 399روپے 58 پیسے مقرر ہوگئی ۔