ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن پارلیمنٹ کی مصروف سڑک پر ٹارگٹ کِلنگ

Target killing, assassination of the politician
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کینیا کے ایک  مشہور رکن پارلیمنٹ کو دارالحکومت نیروبی کی سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے  قتل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹ کِلنگ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور پارلیمنٹ کے رکن چارلس اونگونڈو ویرے کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک موٹر سائیکل سے اترا اور رکن پارلیمنٹ کی کار کے قریب جا کر ان  کو  قریب سے گولی مار دی۔

پولیس کے ترجمان موچیری نیاگا نے ایک بیان میں کہا کہ "اس جرم کی نوعیت ٹارگٹ کلنگ اور پہلے سے طے شدہ معلوم ہوتی ہے۔"

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حزب اختلاف کے رکن پارلیمنٹ نے دو ماہ قبل اپنی جان کو لاحق خطرات کی شکایت کی تھی۔

بدھ کو دیر گئے شوٹنگ کے اس واقعہ میں، ان کا ڈرائیور اور محافظ، دونوں محفوظ رہے،وہ  زخمی ایم پی کو نیروبی ہسپتال پہنچانے میں کامیاب ہوئے، لیکن وہاں پہنچنے پر چارلس اونگونڈو ویرے کو  مردہ قرار دیا گیا۔


یہ حملہ نگونگ روڈ کے ساتھ ایک مصروف چوک کے قریب ہوا جس پر اکثر ٹریفک پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں اور سیکیورٹی کیمروں سے نگرانی کی جاتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے کچھ دیر بعد، سینئر پولیس کمانڈرز اور جاسوسوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہئے

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے پولیس کو حملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا کہ: "ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔"

بدھ کی رات جائے وقوعہ کا دورہ کرنے والے ساتھی قانون سازوں نے قتل پر صدمے اور غم و غصے کا اظہار کیا اور فوری تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

پارلیمنٹ کے سپیکر موسی ویتانگولا نے رکن پارلیمنٹ کو ایک "نڈر اور معزز" قانون ساز کے طور پر بیان کرتے ہوئے ان کی فائرنگ کو "تباہ کن" قرار دیا۔

کینیا کی پارلیمنٹ میں ایم پی چارلس اونگونڈو کی تصویر تھی۔


کینیا کی پارلیمنٹ میں چارلس اونگونڈو  کا کردار
چارلس اونگونڈو پارلیمنٹ میں اپنی دوسری مدت کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے۔

ان کے قتل کا مقصد ابھی واضح نہیں ہے لیکن اس نرم گو قانون ساز نے عوامی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ کچھ "کرائے کے غنڈے" ان کے قتل کی سازش کر رہے تھے، وہ خود اپنے قتل کی  اس سازش کو مقامی سیاست سے منسوب کر رہے تھے۔

فروری میں، انہوں نے مغربی کینیا کے  اپنے انتخابی حلقے کاسیپل میں عوامی تقریبات کے دوران بڑھتے ہوئے تشدد اور بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا  تھا۔

"جب آپ سنیں گے کہ میں مارا گیا ہوں تو کاسی پل دوبارہ پہلے جیسا نہیں ہوگا۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ وہ مجھے نہیں ماریں گے کیونکہ میرے فون میں بائبل ہے اور میرے تکیے کے نیچے ایک اور(بائینل موجود رہتی ہے)،" اس وقت انہوں نے یہ کہا تھا۔

جمعرات کو، قتل کےبعد سراغرساں اہلکاروں نے وزیر داخلہ کیپچمبا مرکومین کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ "تحقیقات آگے بڑھ چکی ہیں"۔

تجربہ کار سیاستدان  چارلس اونگونڈو،  رائلا اوڈنگا کی قیادت میں اورنج ڈیموکریٹک موومنٹ کے رکن کے طور پر پارلیمنٹ میں اپنی دوسری مدت کی خدمات انجام دے رہے تھے۔

اپنے بیان میں،  اورنج ڈیموکریٹک موومنٹ کے لیڈر اوڈنگا نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز کو "بے رحمی سے، ایک قاتل کے ذریعے گولی مار کر ہلاک کیا گیا"۔

"ہم نے اپنی سرزمین کا ایک بہادر بیٹا کھو دیا ہے!" اوڈنگا نے مزید کہا۔

اوڈنگا 2022 کے انتخابات میں صدر روٹو سے ہار گئے تھے اور انہوں نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی وجہ سے نتائج کو مسترد کر دیا۔

سابق وزیر اعظم نے اس کے بعد سے روٹو کے ساتھ ایک سیاسی معاہدہ کیا ہے جس میں کچھ اپوزیشن اراکین کو کابینہ میں شامل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے جسے "وسیع بنیاد پر حکومت" کہا جاتا ہے - جس کی حمایت کی گئی تھی۔