سٹی 42: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے جس میں آپ کے حقوق کا تحفظ ہو ۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عالمی یوم مزدور پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت مفید بات چیت ہوئی، میرے دو کردار ہیں ایک وزیر قانون اور دوسرا وزیر انسانی حقوق کا، ہمارے دیگر ساتھی جو حکومت میں ہیں سب ایک پیج پر ہیں، آپ لوگ کام کریں گے تو پہیہ آگے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آجر اور آجیر کا رشتہ میاں بیوی کا ہے۔
عظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں نے شوکت عزیز صدیقی کو ان کے گھر جا کر آئی آر سی کی قیادت کے لیے رضامند کیا، شوکت عزیز صدیقی نے دیانتداری اور تجربے کے ساتھ ایک نئی روح پھونکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین اس لیے بنا رہے ہیں کہ آپ کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، ایسی قانون سازی جس میں آپ کے حقوق کا تحفظ نہ ہو وہ کاغذ پر صرف سیاہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی چیز کو کہ آئی ایل او کے 36 ریٹیفائیڈ کنوینشنز سے متصادم ہو کی کوئی حیثیت نہیں، ہم لوگ آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں، اس طرح کی قانون سازی ہم نے ایک فریم ورک کے اندر رہ کر تیار کرنا ہے، ہم نے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے جس میں آپ کے حقوق کا تحفظ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں بہت عزیز ہیں اور ہر ریاست کو ایسے ہی عزیز ہونا چاہیے۔
وزیر قانون نے کہا کہ ہم آپ کی مشاورت سے آجر اور آجیر دونوں کے لیے جیت کی صوتحال پیدا کر کہ قانون سازی کریں گے،کاکنی اور تعمیرات کے حوالے سے ماحول اور حالات کی بہتری کی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے لئے تمام صوبائی حکومتوں اور آپ سے مشاورت کریں گے۔