ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لٹن روڈ ، داتا دربار اور کاہنہ میں 3 افراد جاں بحق

لٹن روڈ ، داتا دربار اور کاہنہ میں 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لٹن روڈ، داتا دربار اور کاہنہ کے علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق تینوں واقعات کی نوعیت مختلف ہے تاہم پولیس تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقے میں واقع میانی صاحب قبرستان سے 32 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی  اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر داتا دربار کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 50 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے جو گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔

تیسرا واقعہ کاہنہ، گجومتہ چوک میں پیش آیا جہاں سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر نشے سے موت واقع ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہو گا۔

پولیس نے تینوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لاشوں کی شناخت اور ورثاء کی تلاش جاری ہے۔