ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپریل میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو شدید مندی کا سامنا، 100 انڈیکس میں 6480 پوائنٹس کی کمی

اپریل میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو شدید مندی کا سامنا، 100 انڈیکس میں 6480 پوائنٹس کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے اپریل کا مہینہ شدید مندی کا حامل رہا جبکہ 100 انڈیکس میں 6480 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دوران انڈیکس 5.50 فیصد کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجوہات میں مقامی اور بین الاقوامی سیاسی و معاشی حالات شامل رہے۔ خاص طور پر امریکی صدر کی ٹریف پالیسی کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

اس کے علاوہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی نے بھی سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا، جس کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی مرتب ہوئے۔

مارچ 2025 میں پاکستان کی معیشت سے متعلق کچھ مثبت اشاریے بھی سامنے آئے۔ مہنگائی کی شرح گزشتہ 30 سال کی کم ترین سطح 0.70 فیصد تک آ گئی، کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.2 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا   جو تاریخ میں پہلی بار ایک ماہ میں اتنا زیادہ ہوا۔

اس کے علاوہ ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 33 فیصد اضافہ ہوا، مارچ میں 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں  جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ان مثبت اعداد و شمار کی بنیاد پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کچھ حد تک بحال ہوا تھا لیکن اپریل کے آخری دنوں میں پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں دوبارہ مندی کا رجحان غالب آ گیا۔