ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان سے شادی کے سوال پر امیشا پاٹیل نے کیا جواب دیا؟

سلمان خان سے شادی کے سوال پر امیشا پاٹیل نے کیا جواب دیا؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے  کہا ہے کہ وہ انہیں ’شادی شدہ‘ نہیں دیکھنا چاہتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک شاندار، پرسکون اور دوسروں کا خیال رکھنے والے انسان ہیں، اور ان کی یہی خصوصیات انہیں خاص بناتی ہیں۔

49 سالہ امیشا، جو اب تک خود بھی غیر شادی شدہ ہیں، نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں مختلف لوگوں کے رشتے دیکھے ہیں، جیسے سنجے دت اور ہریتھک روشن، جن کی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی ذاتی زندگی پر فیصلہ نہیں سناتیں، لیکن ان کے نزدیک سلمان خان جیسے ہیں، ویسے ہی اچھے لگتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہیں گی؟ تو امیشا نے ہنستے ہوئے کہا کہ پہلے وہ خان صاحب سے پوچھیں گی کہ ’آپ سدھر رہے ہو یا نہیں؟‘۔ امیشا نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی سلمان کو شادی کے نکتہ نظر سے نہیں دیکھا، بلکہ وہ ان کے لیے ایک شرارتی، مزاحیہ دوست کی حیثیت رکھتے ہیں، جو انہیں ہنسانے کے ساتھ ساتھ رُلا بھی دیتے ہیں۔

امیشا نے مزید بتایا کہ سلمان انہیں مذاق میں ’مینا کماری‘ کہتے ہیں، کیونکہ وہ جب بھی ان کے ساتھ ہوتی ہیں تو جذباتی ہو کر رونے لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کا رشتہ ایک خاص دوستی پر مبنی ہے، جس میں بے تکلفی اور جذبات کی گہرائی شامل ہے۔